Back to Collection

Aaj Ki Raat Ziya-oñ Ki He Baraat Ki Raat

Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

آج کی رات ضیاؤں کی ہے برات کی رات

فضلِ نوشاہِ دو عالم کے بیانات کی رات

شبِ معراج وہ اوہاں کے اشارات کی رات

کون سمجھائے وہ کیسی تھی مناجات کی رات

چھائی رہتی ہیں خیالوں میں تمہاری زلفیں

کوئی موسم ہو یہاں رہتی ہے برسات کی رات

رند پیتے ہیں تیری زلف کے سائے میں سدا

کوئی موسم ہو یہاں رہتی ہے برسات کی رات

رخِ تابانِ نبی زلفِ معنبر پہ فدا

روزِ تابندہ یہ مستی بھری برسات کی رات

دل کا ہر داغ چمکتا ہے قمر کی صورت

کتنی روشن ہے رخِ شاہ کے خیالات کی رات

ہر شبِ ہجر لگی رہتی ہے اشکوں کی جھڑی

کوئی موسم ہو یہاں رہتی ہے برسات کی رات

جس کی تنہائی میں وہ شمعِ شبستانی ہو

رشکِ صد بزم ہے اس رندِ خرابَات کی رات

بلبلِ باغِ مدینہ کو سنا دے اختر

آج کی شب ہے فرشتوں سے مباہات کی رات