Back to Collection

Aaqa Bachalo Is Aasi Ko

Written by Jaber

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

آقا (صلی اللہ علیہ وسلم) بچا لو اس عاصی کو جو ڈوبا ہوا ہے گناہوں میں

اب آپ ہی اسے بچانا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)

میں خطا کار ہوں میں گنہگار ہوں میں سیاہ کار ہوں

مجھ بد کو آپ ہی بچانا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)

تم مالک و مختار ہو جسے چاہے جو چاہے اسے عطا کردے

میری بھی جھولی بھردینا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)

میرے بد اعمال کے سبب مجھ پر عذاب ہو جب قبر میں

مجھے تم بچانے آنا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)

سنتا ہوں لوگوں سے کہ آقا گھر تشریف لائے خواب میں

میرے خواب میں بھی تم آنا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)

تیرے در کی حاضری کے لیے کب سے ہوں شاہِ بے تاب

مجھ کو در پہ تم بلانا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)

غموں کے سمندر میں ڈوبتا جا رہا ہے میرا سفینہ

ہو جائے نظرِ کرم کنارے لگ جائے میرا سفینہ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)

کچھ عمل نہیں اس عاصی کے پاس سر تا پا گناہوں میں ڈوبا ہوا ہے

محشر میں تم ہی بھرم رکھنا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)

ہوگا جب خدا جلال میں پوچھے جب مجھ سے میرا عمل

مجھے محشر میں تم بچانا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)

نکلے میری روح تیرے ہی دیار میں سبز گنبد کے سائے میں

اس وقت مجھے اپنا دیدار بھی کرانا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)

گر ہند میں اسرائیل (علیہ السلام) میری روح لینے آئے

کہہ دینا ٹھہرو اسے آ جانے دو مدینہ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)

ہو گئے ہیں دور مجھ سے میرے دوست و احباب

مجھ سے تم نہ دور ہو جانا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)

حبِ دنیا سے بچا کر مجھے اپنی کملی میں چھپا لینا

بس میں بن جاؤں تیرا ہی دیوانہ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)

جابر جو آپ کے در کی حاضری کے لیے تڑپ رہا ہے

اسے جلد طیبہ میں بلانا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)