Back to Collection

Aati Hai Gardoon Se Ye Payham Sada

Written by Mir Babar Ali Anees

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

آتی ہے گردوں سے یہ پیہم صدا

قتل ہوئے سجدے میں شیرِ خدا

خانہءِ حق میں یہ غضب ہو گیا

قتل ہوئے سجدے میں شیرِ خدا

غم سے ہے زینب نڈھال، کھول دیے سر کے بال

کہتی ہے یہ پُر ملال، دیکھو تو بابا کہاں

دیتے ہیں جبرئیل یہ کیسی ندا

قتل ہوئے سجدے میں شیرِ خدا

آتی ہے گردوں سے یہ پیہم صدا

ساتھ پڑے جلوہ گر، کہتی ہے سر پیٹ کر

پھٹتا ہے میرا جگر، کوئی تو لائے خبر

گھر میں خدا کے یہ ستم کیا ہوا

قتل ہوئے سجدے میں شیرِ خدا

آتی ہے گردوں سے یہ پیہم صدا

دیکھو تو حسنین جا، بابا کو گھر میں تو لاؤ

ایسا لگا سر پہ گھاؤ، مجھ کو خدارا بتاؤ

پوچھو تو جراح سے ہوگی شفا

قتل ہوئے سجدے میں شیرِ خدا

آتی ہے گردوں سے یہ پیہم صدا

نشترِ غم دل پہ کھائے، دوڑ کر حسنین آئے

دکھا عجب حال ہے، خون میں ہیں بابا نہائے

فرش سے تا عرش ہے محشر بپا

قتل ہوئے سجدے میں شیرِ خدا

آتی ہے گردوں سے یہ پیہم صدا

ہائے قیامت ہوئی، تیغِ ستم کی چلی

مارا علیِ ولی، گریہءِ روحِ نبی

کیسی لعین نے یہ کی جور و جفا

قتل ہوئے سجدے میں شیرِ خدا

آتی ہے گردوں سے یہ پیہم صدا

اے میرے زخمی امام، تم پہ درود و سلام

دھوپ کی طبلی میں آپ، دے دیا قاتل کو جاں

ہگا انیس ایسی کوئی پیشوا

قتل ہوئے سجدے میں شیرِ خدا