Back to Collection
Aayi Naseem e Koo e Muhammad
Written by Hazrat Bedam Shah Warsi
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaآئی نسیمِ کوئے محمد
صلی اللہ علیہ وسلم
کھنچنے لگا دل سوئے محمد
صلی اللہ علیہ وسلم
اے صبا کیا یاد فرمایا ہے
آقا نے مجھے سوئے محمد
کعبہ ہمارا کوئے محمد
صلی اللہ علیہ وسلم
مدحتِ ایماں روئے محمد
صلی اللہ علیہ وسلم
طوبیٰ کی جانب تکنے والوں
آنکھیں کھولو ہوش سنبھالو
دیکھو خمِ دلجوئے محمد
صلی اللہ علیہ وسلم
نام اسی کا بابِ کرم ہے
دیکھ یہی محرابِ حرم ہے
اک خمِ اب روئے محمد
صلی اللہ علیہ وسلم
خیر البشر خیر الوریٰ
صلی علیٰ صلی علیٰ
شمس الضحیٰ بدر الدجیٰ
صلی علیٰ صلی علیٰ
بھیگی بھیگی خوشبو لہکی
‘بیدم’ دل کی دنیا مہکی
کھل گئے جب گیسوئے محمد
صلی اللہ علیہ وسلم