Back to Collection

Ae Wada Shikan Khwab Dikhana Hi Nahi Tha

Written by Qaisar-ul-Jafri

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

اے وعدہ شکن خواب دکھانا ہی نہیں تھا

دن ڈھل گیا سورج کا کہیں نام نہیں ہے

اے وعدہ شکن اب بھی تیری شام نہیں ہے

نہ دیکھا ہے جان سے ہی جاتا ہے کوئی

بہت دیر کی مہرباں آتے آتے

قیامت کا دن آ گیا رفتہ رفتہ

ملاقات کا دن بدلتے بدلتے

اے وعدہ شکن خواب دکھانا ہی نہیں تھا

کیوں پیار کیا تھا جو نبھانا ہی نہیں تھا

یہ کج روی نہ میری جان اختیار کرو

جو تم سے پیار کرے تم بھی اس سے پیار کرو

اس طرح میرے ہاتھ سے دامن نہ چھڑاؤ

دل توڑ کے جانا تھا تو آنا ہی نہیں تھا

او دل توڑ کے جانے والے دل کی بات بتاتا جا

اب میں دل کو کیا سمجھاؤں تو مجھ کو سمجھاتا جا

اللہ نہ ملنے کے بہانے تھے ہزاروں

ملنے کے لیے کوئی بہانہ ہی نہیں تھا

دیکھو میرے سر پھوڑ کے مرنے کی ادا بھی

ورنہ مجھے دیوانہ بنانا ہی نہیں تھا

رونے کے لیے صرف محبت ہی نہیں تھی

غم اور بھی تھے دل کا فسانہ ہی نہیں تھا

یا ہم سے ہی کہہ دینا اپنی دل کی کہانی

یا گوش بر آواز زمانہ ہی نہیں تھا

‘قیصر’ کوئی آیا تھا میری بخیہ گری کو

دیکھا تو گریبان کا ٹھکانہ ہی نہیں تھا