Back to Collection
Agar Milta Na Is Dar Ka Sahara Ya Rasool Allah
Written by Behosh Mahboobnagri
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaاگر ملتا نہ اس در کا سہارا یا رسول اللہ ﷺ
تو ہر ذرّے کا مشکل تھا گزارا یا رسول اللہ ﷺ
کسی کے ہم نہ کوئی ہے ہمارا یا رسول اللہ ﷺ
یہ سب کچھ آپ ہی کا ہے نظارا یا رسول اللہ ﷺ
زمانہ اس کی خوش بختی پہ ہر دم رشک کرتا ہے
میسر جس کو ہے دامن تمہارا یا رسول اللہ ﷺ
جو وابستہ ہوا تم سے وہ گویا پا گیا سب کچھ
بہت کافی ہے نسبت کا سہارا یا رسول اللہ ﷺ
نگہباں آپ بن جائیں گے جس ٹوٹے سفینے کے
بنے ہر موج خود اس کا سہارا یا رسول اللہ ﷺ
خلا میں چاند دو ٹکڑے ہوا تھا جس اشارے سے
ہو باطل کی طرف بھی وہ اشارا یا رسول اللہ ﷺ
نہ جانے ملتجی ہے کب سے اذنِ باریابی کا
یہی بے ہوش یہ قسمت کا مارا یا رسول اللہ ﷺ