Aisi Qudrat Ne Teri Soorat Sanwari Ya Rasool
Written by Maulana Jameel ur Rahman Qadri (Jameel-e-Qadri)
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaایسی قدرت نے تری صورت سنواری یا رسول
دونوں عالم کو ہوئی یہ شکل پیاری یا رسول
ہے چمک تیرے دُرِ دنداں میں جیسی یا نبی
موتیوں میں کب ہے ایسی آبداری یا رسول
اے تری رفعت کہ تری رب نے کی تجھ کو عطا
تاجدارانِ جہاں کی تاجداری یا رسول
ہے کہاں مادر کو الفت اس قدر فرزند سے
تجھ کو ہے امّت کی جتنی پاسداری یا رسول
خوابِ غفلت میں پڑے دن رات ہم سوتے رہے
تم نے کی غم میں ہماری اشک باری یا رسول
رات کاٹی ہم نے سو کر دن گزارا لہو میں
تم نے روتے روتے ساری شب گزاری یا رسول
وقتِ پیدائش شبِ معراج مرقد میں کہیں
تم نے امت کی نہ چھوڑی غمگساری یا رسول
عاصیوں کی ملحدوں کی مشرک و کفار کی
تم نے کی دنیا میں سب کی پردہ داری یا رسول
حق کے پیارے آپ اور امت ہے پیاری آپ کو
اس لیے حق کو ہوئی امت بھی پیاری یا رسول
ایک قطرہ ہو عطا جامِ مئے عرفان سے
دور ہو دل سے میرے غفلت شعاری یا رسول
اس کو کہتے ہیں محبت حیدرِ کرار نے
تیرے سونے پر نمازِ عصر واری یا رسول
زندگی بھر بعدِ مردن روزِ محشر تک رہے
تیرے در سے مجھ کو حاصل ہمکناری یا رسول
شانِ رحمت جوش پر آئی چھڑایا قید سے
بے کلی کے ساتھ جب ہرنی پکاری یا رسول
کوئی بھی دنیا و عقبیٰ میں نہیں پرسانِ حال
آس ہے ہم عاصیوں کو بس تمہاری یا رسول
ہر مصیبت سے بچایا تیرے نامِ پاک نے
تری رحمت نے میری حالت سنواری یا رسول
گر خدا چاہے تو اٹھ جائے گا پردہ قبر سے
مر کے بھی دیکھا کروں گا شکل پیاری یا رسول
کعبہء دل میں مدینہ اور مدینے میں ہو تم
میرے سینے میں بھی ہے تربت تمہاری یا رسول
اس لیے عشاق کے سینوں میں ہو تم جلوہ گر
سر جھکا کر دیکھ لیں صورت تمہاری یا رسول
یا حبیب اللہ یا غوث الوریٰ جس دم کہا
نجدیوں کے لگ گئی دل پر کٹاری یا رسول
پڑتی ہے دنیا میں لعنت حشر میں نارِ جحیم
دونوں عالم میں وہابی کی ہے خواری یا رسول
ہے فقط اتنی تمنائے جمیلِ قادری
ہو تری خالص محبت دل میں ساری یا رسول