Back to Collection

Ajmer Ka Jab Ye Manzar Hai Baghdad Ka Manzar Kya Hoga

Written by Nadeem Raza Faizi

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

اجمیر کا جب یہ منظر ہے، بغداد کا منظر کیا ہوگا!

رہتے ہیں جہاں نبيوں کے نبی وہ شہرِ منور کیا ہوگا!

وہ کلمہ پڑھائیں چوروں کو، مردوں کو اٹھا دیں ٹھوکر سے

جب غوث میں اتنا پاور ہے، سرکار کا پاور کیا ہوگا!

ہیں آج بھی اپنے الجھن میں، اٹھتے ہیں سوال اکثر من میں

جو اپنا جنازہ خود ہی پڑھے وہ صابرِ کلیئر کیا ہوگا!

جب حسن تھا ان کا جلوہ نما، انوار کا عالم کیا ہوگا!

ہر کوئی فدا ہے بن دیکھئے، دیدار کا عالم کیا ہوگا!

اک سمت علی، اک سمت عمر، صدیق ادھر، عثمان ادھر

ان جگمگ جگمگ تاروں میں ماہتاب کا عالم کیا ہوگا!

چاہیں تو اشاروں سے اپنے کایا ہی پلٹ دیں دنیا کی

یہ شان ہے ان کے غلاموں کی، سردار کا عالم کیا ہوگا!

دلہن جو لگا لے تو اس کی نسلیں بھی معطر ہو جائیں

آقا کا پسینہ ایسا ہے تو جسمِ معطر کیا ہوگا!

وہ سجدہ کرے تو سجدے میں یوں رات مکمل ہو جائے

بیٹی ہے نبی کی جب ایسی، نبیوں کا وہ سرور کیا ہوگا!