Back to Collection

Allah Allah Zaate Mustafa Kis Qadar Buland Shaan Hai

Written by Shakeel Arfi Farrukhabadi

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

اللہ اللہ ذاتِ مصطفیٰ کس قدر بلند شان ہے

جس پہ ان کے پاؤں پڑ گئے وہ زمین آسمان ہے

اپنی آخرت کے واسطے کیوں کسی کے ہاتھ پر بکیں

دو جہاں میں سب سے معتبر مصطفیٰ کا خاندان ہے

علم پر غرور مت کرو وہ خطیبِ علمِ غیب ہیں

میرے مصطفیٰ کے سامنے کائنات بے زبان ہے

جن کو فخرِ پارسائی ہے وہ کہاں رہیں گے حشر میں

دامنِ حبیبِ کبریا عاصیوں کا سائبان ہے

جب گنہگار روضہِ مصطفیٰ کے آس پاس ہوں

ایسا لگتا ہے کہ زندگی رحمتوں کے درمیان ہے

ان کے ذکرِ پاک کے لیے سودے بازیاں نہ کیجیے

اے شکیل ان کا ذکر تو قبر و حشر کی امان ہے