Allah Aur Rasool Ke Pyare Muaawiya
Written by Allama Salman Raza Faridi Misbahi
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaہیں آسمانِ رشد کے تارے معاویہ
اللہ اور رسول کے پیارے معاویہ
تاجِ صحابیت نے بڑھائی ہے ان کی شان
سونپی حسن نے ان کو خلافت کی آن بان
ہوگا نہ کم کسی سے وقارِ معاویہ
اللہ اور رسول کے پیارے معاویہ
ہیں آسمانِ رشد کے تارے معاویہ
اللہ اور رسول کے پیارے معاویہ
‘اصحابی کالنجوم’ ہے اعلانِ مصطفیٰ
سب سے وفا کرو یہ ہے فرمانِ مصطفیٰ
ہے اس لیے ہمارے تمہارے معاویہ
اللہ اور رسول کے پیارے معاویہ
ہیں آسمانِ رشد کے تارے معاویہ
اللہ اور رسول کے پیارے معاویہ
بزمِ صحابیت کے وہ دونوں سراج ہیں
ان کے نشانِ پا سرِ مومن کے تاج ہیں
بیشک علی ہمارے، ہمارے معاویہ
اللہ اور رسول کے پیارے معاویہ
ہیں آسمانِ رشد کے تارے معاویہ
اللہ اور رسول کے پیارے معاویہ
آقا نے ان کو مہدی و ہادی کی دی دعا
تا حشر جگمگائے گا وہ جلوہِ ہدیٰ
ہے رہبری پہ اب بھی مینارِ معاویہ
اللہ اور رسول کے پیارے معاویہ
ہیں آسمانِ رشد کے تارے معاویہ
اللہ اور رسول کے پیارے معاویہ
ملت کو عظمتوں کی سحر بخش دیجیے
اے شاہ! اپنا فیضِ نظر بخش دیجیے
دامن فرید بھی ہے پسارے، معاویہ!
اللہ اور رسول کے پیارے معاویہ
ہیں آسمانِ رشد کے تارے معاویہ
اللہ اور رسول کے پیارے معاویہ