Back to Collection
Allah Dikha Kabe Ki Jhalak
Written by Abdul Kamal Attari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaکعبہ دکھا دے مولا
کعبہ دکھا دے مولا
مشتاق نظر، پُر نم ہے پلک
اللہ! دکھا کعبے کی جھلک
کرتا ہوں نظر اشکوں کی چمک
اللہ! دکھا کعبے کی جھلک
کعبے کی تجلی دل پہ پڑے
سب میل میرے دل کے یوں دھلیں
دل نور سے تیرے جائے چمک
اللہ! دکھا کعبے کی جھلک
محور ہے جہاں بھر کا کعبہ
منظر بھی سہانا ہے اس کا
ہیں اس پہ فدا سب انس و ملک
اللہ! دکھا کعبے کی جھلک
میں حج بھی کروں، عمرہ بھی کروں
اللہ! مدینے میں ہی مروں
مولا! تو دکھا طیبہ کی سڑک
اللہ! دکھا کعبے کی جھلک
جب پہلی نظر کعبے پہ پڑے
دکھ درد سبھی دامن سے جھڑیں
اور دل سے مٹے عصیان کا تلک
اللہ! دکھا کعبے کی جھلک
مدت سے، کمال! اپنی ہے دعا
جب سامنے روضے کے ہوں کھڑا
دکھ جائے مجھے آقا کی جھلک
اللہ! دکھا کعبے کی جھلک