Back to Collection
Andheri Raat Hai Gham Ki Ghata Isyaan Ki Kaali Hai
Written by Imam Ahmad Raza Khan Barelvi (Ala Hazrat)
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaاندھیری رات ہے غم کی گھٹا عصیاں کی کالی ہے
دلِ بے کس کا اِس آفت میں آقا تُو ہی والی ہے
ارے یہ بھیڑیوں کا بن ہے اور شام آگئی سر پر
کہاں سویا مسافر ہائے کتنا لا اوبالی ہے
زمیں تپتی، کٹیلی راہ، بھاری بوجھ، گھائل پاؤں
مصیبت جھیلنے والے تیرا اللہ والی ہے
اندھیرا گھر، اکیلی جان، دم گھٹتا، دل اکتاتا
خدا کو یاد کر پیارے وہ ساعت آنے والی ہے
گناہگاروں کو ہاتف سے نویدِ خوش معالی ہے
مبارک ہو شفاعت کے لیے احمد سا ولی ہے
قضا حق ہے مگر اس شوق کا اللہ والی ہے
جو ان کی راہ میں جائے وہ جان اللہ والی ہے
میں ایک محتاج بے وقعت، گدا تیرے سگِ در کا
تیری سرکار والا ہے، تیرا دربار عالی ہے
رضاؔ منزل تو جیسی ہے وہ اک میں کیا سبھی کو ہے
تم اس کو روتے ہو یہ تو کہو یاں ہاتھ خالی ہے