Back to Collection

Ay Naseem e Koo e Jaanaañ

Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

تیرے دامانِ کرم میں جسے نیند آگئی ہے

جو فنا نہ ہوگی ایسی اسے زندگی ملی ہے

مجھے کیا پڑی کسی سے کروں عَرْض مدّعا میں

مری لو تو بس انہیٰ کے دَرِ جود سے لگی ہے

وہ جہاں بھر کے داتا مجھے پھیر دیں گے خالی

مری توبہ اے خدا! یہ میرے نفس کی بدی ہے

جو پئے سوال آئے مجھے دیکھ کر یہ بولے

اسے چین سے سلاؤ کہ یہ بندۂ نبی ہے

میں مروں تو میرے مولا یہ ملائکہ سے کہہ دیں

کوئی اس کو مت جگانا ابھی آنکھ لگ گئی ہے

میں گنہگار ہوں اور بڑے مرتبوں کی خواہش

تو مگر کریم ہے خو تیری بندہ پروری ہے

تیری یاد تھپکی دے کر مجھے اب شہ سلا دے

مجھے جاگتے ہوئے یوں بڑی دیر ہو گئی ہے

اے نسیمِ کوئے جاناں ذرا سوئے بد نصیباں

چلی آ کھلی ہے تجھ پہ جو ہماری بے کسی ہے

تیرا دل شکستہ اختر اسی انتظار میں ہے

کہ ابھی نویدِ وصلات تیرے در سے آ رہی ہے