Back to Collection
Baada e Ishq e Mustafa
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaپی کے جو مست ہو گیا بادہِ عشقِ مصطفیٰ
اس کی خدائی ہو گئی اور وہ خدا کا ہو گیا
کہہ دیا قاسم انا دونوں جہاں کے شاہ نے
یعنی درِ حضور پہ بٹتی ہے نعمتِ خدا
عرصۂ حشر میں کھلی ان کی وہ زلفِ عنبریں
مینا وہ جھوم کر گرا چھائی وہ دیکھیے گھٹا
گردشِ چشمِ ناز میں صدقے تیرے یہ کہہ تو دے
لے چلو اس کو خلد میں یہ تو ہمارا ہو گیا