Bade Peer Be-Nazeer Tum Pe Dil Qur’baan Hai
Written by Traditional
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaبڑے پیر بے نظیر تم پہ دل قربان ہے،
محبوبِ سبحان ہو تم یہ میرا ایمان ہے۔
روضے پہ چاندنی ہے جلوؤں کے نور کی،
دکھیوں کے واسطے ہے رحمت حضور کی،
جیلان والے آقا میرا سلام لو،
بغداد والے دولھا گرتوں کو تھام لو،
اے سرکارِ شہریار صدقے تم پہ جان ہے،
محبوبِ سبحان ہو تم یہ میرا ایمان ہے،
پایا ہے جیلان تم نے شاہی گھرانہ،
سارا زمانہ ہے تمہارا دیوانہ،
آتا ہے جو بھی درِ اقدس پہ دور سے،
جاتا ہے لے کے مرادیں وہ حضور سے،
تم ہو نور اے حضور سب سے اعلیٰ شان ہے،
محبوبِ سبحان ہو تم یہ میرا ایمان ہے،
میری طلب تو پیارے تیرا دیدار ہے،
بغداد والے یہ دل تم پہ نثار ہے،
ہجر میں تیرے میرا دل بے قرار ہے،
جلوہ دکھا دو ورنہ جینا دشوار ہے،
اے جیلان اے میرا یہ میرا ارمان ہے،
محبوبِ سبحان ہو تم یہ میرا ایمان ہے،
ہے میری آرزو میں بغداد آؤں،
بغداد آ کے اپنا دکھڑا سناؤں،
دکھڑا سنا کے تم کو اپنا بناؤں،
جی چاہتا ہے تم پہ قربان جاؤں،
غوثِ پاک میں ہوں خاک میری کیا پہچان ہے،
محبوبِ سبحان ہو تم یہ میرا ایمان ہے۔