Back to Collection

Barkaton Se Hai Bhara Ye Mahe Ramza Momino

Written by Allama Rafiq Aalam

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

برکتوں سے ہے بھرا

یہ ماہِ رمضاں مومنو !!

اس مبارک ماہ میں

اترا ہے قرآں مومنو !!

سرکشوں کی سرکشی

اس ماہ میں چلتی نہیں !!

اس مبارک ماہ میں

قیدی ہے شیطاں مومنو !!

رب کی رحمت سے کبھی

مایوس تم ہونا نہیں !!

اپنے بندوں کے لیے

خالق ہے رحماں مومنو !!

نیکیاں کرتے رہو تم

موقع غنیمت جان کر !!

رحمتوں کی ہر طرف ہے

یہ بادِ باراں مومنو !!

روزہ داروں کے لیے

جنت ہوئی آراستہ !!

آج تک ہے منتظر

جنت کا رضواں مومنو !!

بندہء خاکی کی مولیٰ

موت ہو اس ماہ میں !!

مصطفیٰ کی دید ہو اور

دل میں ایماں مومنو !!