Back to Collection
Barson Ke Intezaar Ka Anjaam Likh Diya
Written by Iftikhar Qaiser
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaبرسوں کے انتظار کا انجام لکھ دیا
کاغذ پہ شام کاٹ کے پھر شام لکھ دیا
بکھری پڑی تھیں ٹوٹ کے کلیاں زمین پر
ترتیب دے کے میں نے تیرا نام لکھ دیا
آساں نہیں تھی ترکِ محبت کی داستاں
دو آنسوؤں نے آخری پیغام لکھ دیا
ہمکو کسی کے حسن نے شاعر بنا دیا
ہونٹوں کا نام لے نہ سکے، جام لکھ دیا
اللہ! زندگی سے کہاں تک نبھاؤں میں
جس بیوفا کے ساتھ میرا نام لکھ دیا
تقسیم ہو رہی تھیں خدائی کی نعمتیں
اک عشق بچ گیا سو میرے نام لکھ دیا
قیصر کسی کی دین ہے یہ شاعری میری
اسکی غزل پہ کس نے میرا نام لکھ دیا؟