Back to Collection

Bas Ali Ka Saath Humko Do Jahan Se Pyara Hai

Written by Saiyad Ayaz Chishti

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

بس علی کا ساتھ ہم کو دو جہاں سے پیارا ہے

یہ ہے تو سب ہمارا ہے بس علی کا ساتھ

ان کی الفت کی دولت ملی ہم کو تو جینا راس آیا

حبِ حیدر کے پیالے پیے ہم نے تو ایماں جگمگایا

عشقِ حیدر کا ہمیں تو جان سے بھی پیارا ہے

بس علی کا ساتھ ہم کو دو جہاں سے پیارا ہے

وہ شبِ ہجرت تیغوں کے سائے میں سکوں سے سو رہا ہے

کہہ رہے تھے سب جیسے پیمبر ہو گماں یہ ہو رہا ہے

نور نے بستر پہ اپنے نور کو سلایا ہے

بس علی کا ساتھ ہم کو دو جہاں سے پیارا ہے

مشکل میری پڑ جائے مشکل میں اگر راہوں میں آئے

میری کشتی سے طوفاں جو ٹکرائے تو خود ہی ڈوب جائے

میری کشتی پر علی مشکل کشا کا سایہ ہے

بس علی کا ساتھ ہم کو دو جہاں سے پیارا ہے

جس کا میں مولا اس کا علی مولا

یہ فرماتے نبی ہیں بولتا قرآن

سلطان ولیوں کا علی جانِ نبی ہے مصطفیٰ کے بعد…….

مصطفیٰ کے بعد حیدر ہر بشر سے اعلیٰ ہے

بس علی کا ساتھ ہم کو دو جہاں سے پیارا ہے

عظمتیں ہوں گی ان کی بیاں کیسے یہ جس کا مرتبہ ہے

جن کے بیٹے ہیں سردار جنت کے دلہن خیرالنساء ہے

وہ علی مولا کہ جن کا گھر کا گھر ہی مولا ہے

بس علی کا ساتھ ہم کو دو جہاں سے پیارا ہے

ایاز اپنے خواجہ معین کی ہے دلوں پر حکمرانی

اپنے تو اپنے غیروں کو بھی دینا ہے عادت خاندانی

یہ میرا خواجہ علی مولا کے جیسا داتا ہے

بس علی کا ساتھ ہم کو دو جہاں سے پیارا ہے

بس علی کا ساتھ ہم کو دو جہاں سے پیارا ہے