Basti Wo Bataun Kaisi Hai
Written by Ahmad Raza Fahar Qadri ‘Arfaq’
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaوہ مدینہ جو کونین کا تاج ہے
جس کا دیدار مومن کی معراج ہے
زندگی میں خدا ہر مسلمان کو
وہ مدینہ دکھا دے تو کیا بات ہے !
بستی وہ بتاؤں کیسی ہے؟
جسے لوگ مدینہ کہتے ہیں
ایک رحمت و نور کی دھرتی ہے
جسے لوگ مدینہ کہتے ہیں !
بستی وہ بتاؤں کیسی ہے؟
جسے لوگ مدینہ کہتے ہیں
جاتے ہیں سوالی کی صورت
آتے ہیں غزالی کی صورت
خیرات وہاں یہ بٹتی ہے
جسے لوگ مدینہ کہتے ہیں !
بستی وہ بتاؤں کیسی ہے؟
جسے لوگ مدینہ کہتے ہیں
دنیا و دیں کا بھلا مانگوں
یا اس سے بھی بڑھ کے دعا مانگو
مقبول وہاں ہر عرضی ہے
جسے لوگ مدینہ کہتے ہیں !
بستی وہ بتاؤں کیسی ہے؟
جسے لوگ مدینہ کہتے ہیں
اپنے تو ہیں اپنے غیروں کو
اور دنیا بھر کے مریضوں کو
اکسیر وہاں کی مٹی ہے
جسے لوگ مدینہ کہتے ہیں !
بستی وہ بتاؤں کیسی ہے؟
جسے لوگ مدینہ کہتے ہیں
کیوں کر نہ معطر ہو آخر
اے بادِ صبا تیرا دامن
بو تو بھی وہیں سے لاتی ہے
جسے لوگ مدینہ کہتے ہیں !
بستی وہ بتاؤں کیسی ہے؟
جسے لوگ مدینہ کہتے ہیں
آنکھوں میں چمک آجاتی ہے
دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے
کیا مرکزِ کیف و مستی ہے
جسے لوگ مدینہ کہتے ہیں !
بستی وہ بتاؤں کیسی ہے؟
جسے لوگ مدینہ کہتے ہیں
پوچھا جو گیا مجبوروں کی
دلجوئی کا مرکز بھی ہے کوئی
’ارفق‘ نے پکارا ”ہاں جی ہے“
جسے لوگ مدینہ کہتے ہیں !
بستی وہ بتاؤں کیسی ہے؟
جسے لوگ مدینہ کہتے ہیں
ایک رحمت و نور کی دھرتی ہے
جسے لوگ مدینہ کہتے ہیں !
بستی وہ بتاؤں کیسی ہے؟
جسے لوگ مدینہ کہتے ہیں