Back to Collection

Behad Zaleel-O-Khwar Hun Mola Tu Bakhsh De

Written by Muhammad Ubaid Raza Attari Al-Madani

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

عدل کریں تے تھر تھر کنبن اونچیاں شاناں والے

فضل کریں تے بخشے جاون میں ورگے منہ کالے

بے حد ذلیل و خوار ہوں مولا تو بخش دے

توبہ، میری توبہ، میری توبہ، تو بخش دے

میں آج بے قرار ہوں مولا تو بخش دے

عصیاں کے زیرِ بار ہوں، مولا تو بخش دے

مغموم و دل فگار ہوں مولا تو بخش دے

شرمندہ کردگار ہوں مولا تو بخش دے

میں زار ہوں، نزار ہوں مولا تو بخش دے

میں زار ہوں، نزار ہوں مولا تو بخش دے

توبہ میری توبہ، توبہ میری توبہ

میں نے بھلا دیا مجھے مرنا ہے ایک دن

مر کر اندھیری قبر میں جانا ہے ایک دن

اعمال کا حساب بھی دینا ہے ایک دن

ہاں ! پل صراط سے بھی گزرنا ہے ایک دن

مجرم ہوں، نا بکار ہوں مولا تو بخش دے

مجرم ہوں، نا بکار ہوں مولا تو بخش دے

بے حد ذلیل و خوار ہوں مولا تو بخش دے

توبہ میری توبہ، میری توبہ، تو بخش دے

کچھ رکھ سکا لحاظ بھی نہ ممنوعات کا

کیا کیا نہ ارتکاب کیا منکرات کا

حاصل نہ ہو سکا مجھے عرفان ذات کا

افسوس ! میں غلام رہا خواہشات کا

نادان ہوں گنوار ہوں مولا تو بخش دے

نادان ہوں گنوار ہوں مولا تو بخش دے

توبہ میری توبہ، توبہ میری توبہ

اس درجہ بڑھ گئی میرے دل کی یہ مردگی

میں لا سکا نہ اپنے عمل میں بھی عمدگی

اور کر سکا نہ بھی ادا حقِ بندگی

برباد کر گیا ہوں خدا اپنی زندگی

ظاہر میں دین دار ہوں مولا تو بخش دے

ظاہر میں دین دار ہوں مولا تو بخش دے

توبہ میری توبہ، میری توبہ، تو بخش دے

کوئی نہ دیکھ لے یہی دھڑکا مجھے لگا

تو دیکھتا رہا مجھے احساس نہ رہا

میں بد لحاظ عفو پہ بھولا رہا صدا

بے شرم بن گیا مجھے آئی نہ کچھ حیا

میں وہ سیاہ کار ہوں مولا تو بخش دے

میں وہ سیاہ کار ہوں مولا تو بخش دے

توبہ میری توبہ، توبہ میری توبہ

اقرار ہے مجھے میرے مولا میں ہوں لعین

مایوس پر نہیں تیری رحمت سے اے رحیم

خالی نہ بھیج در سے تیرے اے میرے کریم

میرے گناہ بھی بخش تیری شان ہے عظیم

میں بھی امیدوار ہوں مولا تو بخش دے

میں بھی امیدوار ہوں مولا تو بخش دے

بے حد ذلیل و خوار ہوں مولا تو بخش دے

توبہ میری توبہ، میری توبہ، تو بخش دے

کرتوت دیکھتا ہوں تو اٹھتا ہے دل میں ہول

رحمت پکارتی ہے کہ مصحف ذرا تو کھول

لا تقنطو تو بھی تجھ کو ملے گا خدا کا قول

سارے گناہ دھلیں گے بس اک بار عبید بول

یا رب میں شرمسار ہوں مولا تو بخش دے

یا رب میں شرمسار ہوں مولا تو بخش دے

توبہ میری توبہ، توبہ میری توبہ

توبہ میری توبہ، توبہ میری توبہ