Back to Collection

Chehre Khile Khile Hain Raushan Hai Sab Ka Seena

Written by Ejaz

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

چہرے کھلے کھلے ہیں روشن ہے سب کا سینہ

ایسا بنایا رب نے رمضان کا مہینہ

چاروں طرف بہاریں گھر گھر میں رونقیں ہیں

وقتِ تراویح دیکھو آباد مسجدیں ہیں

نعتیں پڑھو نبی کی کرو محفلِ شبینہ

چہرے کھلے کھلے ہیں روشن ہے سب کا سینہ

ایسا بنایا رب نے رمضان کا مہینہ

اٹھو جلدی مومنو تم کرو سحری کی تیاری

قربان کرو خدا پر نیند اپنی پیاری پیاری

نام اس کا زندگی ہے کہتے ہیں اس کو جینا

چہرے کھلے کھلے ہیں روشن ہے سب کا سینہ

ایسا بنایا رب نے رمضان کا مہینہ

جی بھر کے لوٹیں رحمت رمضان کی ہیں گھڑیاں

مانگیں خدا سے بخشش رمضان کی ہیں گھڑیاں

پھر آئے گا نہ ہاتھوں انمول یہ نگینہ

چہرے کھلے کھلے ہیں روشن ہے سب کا سینہ

ایسا بنایا رب نے رمضان کا مہینہ

طیبہ سے دور رہ کر دنیا میں جینا کیا ہے

اعجاز میری روتی آنکھوں سے یہ دعا ہے

اللہ ہمیں دکھائے اسی ماہ میں مدینہ

چہرے کھلے کھلے ہیں روشن ہے سب کا سینہ

ایسا بنایا رب نے رمضان کا مہینہ