Back to Collection
Daleel e Kibriya Bankar Huzur Aaye
Written by Saim Chishti
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaدلیلِ کبریا بن کر حضور آئے حضور آئے
بہارِ جاں فضا بن کر حضور آئے حضور آئے
نہ گھبراؤ گناہگارو ملے گا چین بیمارو
غمِ دل کی دوا بن کر حضور آئے حضور آئے
خوشی کے پھول برساؤ سلامی کے لئے آؤں
ہمارا آسرا بن کر حضور آئے حضور آئے
ہے رحمت ہر طرف چھائی، گناہگاروں کی بن آئی
کرم بن کر وفا بن کر حضور آئے حضور آئے
ہے نغمہ آج رحمت کا، سجا کر تاج رحمت کا
نگارِ انبیاء بن کر حضور آئے حضور آئے
نبی آئے غلامی کو جھکے تارے سلامی کو
رسالت کی ضیاء بن کر حضور آئے حضور آئے
بچھا کے دل کے دامن کو پڑھیں گے نعت ہم صائم
کرم کی انتہا بن کر حضور آئے حضور آئے_