Back to Collection
Dar e Ahmad Pe Ab Meri Jabeeñ He
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaدرِ احمد پہ اب میری جبیں ہے
مجھے کچھ فکرِ دو عالم نہیں ہے
मुझे कल अपनी بخشش کا یقین ہے
کہ الفت اُن کی دل میں جاجزیں ہے
بہاریں یوں تو جنت میں ہیں لاکھوں
بہارِ دشتِ طیبہ پر کہیں ہے
میں وصفِ ماہِ طیبہ کر رہا ہوں
بلا سے گر کوئی چیں بر جبیں ہے
‘عبس جانا ہے تو غیروں کی جانب
کہ بابِ رحمتِ رحمٰن یہیں ہے
گنہگارو نہ گھبراؤ کہ اپنی
شفاعت کو شفیعُ المذنبین ہے
فریبِ نفس میں ہمدم نہ آنا
بچے رہنا یہ مارِ آستیں ہے
دلِ بے تاب سے اختر یہ کہہ دو
سنبھل جائے مدینہ اب قریں ہے