Back to Collection
Door Ay Dil Raheñ Madine Se
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaدور اے دل رہیں مدینے سے
موت بہتر ہے ایسے جینے سے
ان سے میرا سلام کہہ دینا
جا کے تو اے صبا قرینے سے
ہر گلِ گلستاں معطر ہے
جانِ گلزار کے پسینے سے
یوں چمکتے ہیں ذرے طیبہ کے
جیسے بکھرے ہوئے نگینے سے
ذکرِ سرکار کرتے ہیں مومن
کوئی مر جائے جل کے کینے سے
بارگاہِ خدا میں کیا پہنچے
گر گیا جو نبی کے زینے سے
پی لیجے چشمِ ناز سے اُن کی
مےکَشوں کا بھلا ہے پینے سے
اُس تجلّی کے سامنے اختر
گل کو آنے لگے پسینے سے