Back to Collection
Duniya Hai Ek Dasht Toh Gulzaar Aap Hain
Written by Nabeel
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaدنیا ہے ایک دشت تو گلزار آپ ہیں
دنیا ہے ایک دشت تو گلزار آپ ہیں
اس تیرگی میں قطرہِ انوار آپ ہیں
یہ بھی سچ ہے کہ آپکی گفتار ہے جبیں
یہ بھی ہے حق کے صاحبِ کردار آپ ہیں
او آگ آفتابِ قیامت کی دھوپ میں
میرے لیے تو سایہِ دیوار آپ ہیں
مجھکو کسی سے حاجتِ چارہ گری نہیں
ہر غم مجھے عزیز کہ غمخوار آپ ہیں
انسان مال و زر کے جنون میں ہے مبتلا
اس حشر میں ’نبیل‘ کو درکار آپ ہیں
اس حشر میں ’نبیل‘ کو درکار آپ ہیں