Back to Collection

Ek Nazar Mahr e Darakshaan e Jamaal

Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

اس طرف بھی ایک نظر مہر درخشاںِ جمال

ہم بھی رکھتے ہیں بہت مدت سے ارمانِ جمال

تم نے اچھوں پہ کیا ہے خوب فیضانِ جمال

ہم بڑوں پر بھی نگاہِ لطف سلطانِ جمال

ایک اشارے سے کیا شق ماہِ تاباں آپ نے

مرحبا صد مرحبا صلّ علیٰ شانِ جمال

تیری جاں بخشی کے صدقے اے مسیحاۓ زماں

سنگ ریزوں نے پڑھا کلمہ تیرا جانِ جمال

کب سے بیٹھے ہیں لگائے لو درِ جاناں پہ ہم

ہاۓ کب تک دید کو ترستیں فدایانِ جمال

فرش آنکھوں کا بچھاٶ رہ گزر میں عاشقوں

ان کے نقشِ پا سے ہوں گے مظہرِ شانِ جمال

مر کے مٹی میں ملے وہ نجدیو؛ بالکل غلط

حسبِ سابق اب بھی ہیں مرقد میں سلطانِ جمال

گرمیِ محشر گنہگارو؛ ہے بس کچھ دیر کی

ابر بن کر چھائیں گے گیسوئے سلطانِ جمال

کر کے دعویٰ ہمسری کا کیسے منہ کے بل گرا

مٹ گیا وہ جس نے کی توہینِ سلطانِ جمال

حاسدانِ شاہِ دیں کو دیجیے اخترؔ جواب

در حقیقت مصطفیٰ پیارے ہیں سلطانِ جمال