Back to Collection

Faisla Nabi Ka Hai

Written by Nadim

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

فیصلہ نبی کا ہے سنی بخشے جائیں گے

گرمیِ قیامت سے ہم نجات پائیں گے

جتنے ہیں اعداء پیارے سرورِ دو عالم کے

آتشِ جہنم میں وہ جلائے جائیں گے

نور سے چمک اٹھی بالیقین لحد میری

قبر میں میرے آقا مسکراتے آئیں گے

روزِ حشر کوثر کا جام اپنی امت کو

اپنے دستِ اقدس سے مصطفیٰ پلاتے جائیں گے

ان کا در پہ جانے کا گر شرف ملا ہم کو

نعتِ مصطفیٰ ‘ندیم’ ہم سناتے جائیں گے