Back to Collection

Gale Lipte Hain Woh Bijli Ke Dar Se

Written by Qamar Jalalvi

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

گلے لپٹے ہیں وہ بجلی کے ڈر سے

الٰہی یہ گھٹا دو دن تو برسے

نہ چھیڑ اے ہمنشیں روح دادِ ماہی

برس جائیں گے طوفاں چشمِ تر سے

میرے گھر آج کوئی آ رہا ہے

الٰہی آسمان سے نور برسے

سراپا شعر و نغمہ ہو گل ہو

تمہیں دیکھے کوئی میری نظر سے

قمر تمکو ہم ہی کچھ جانتے ہیں

نظر آتے ہو کیسے معتبر سے