Gesuon Ko Chehre Par Aap Ne Bakhera Hai
Written by Hazrat Hasrat Mohani
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaشبِ غم کی سحر نہیں ہوتی
ہو بھی تو میرے گھر نہیں ہوتی
زندگی تو ہی مختصر ہو جا
شبِ غم مختصر نہیں ہوتی
لذتِ انتظار لیتا ہوں
یوں شبِ غم گزار لیتا ہوں
جب بھی ڈستی ہے مجھ کو تنہائی
نام تیرا پکار لیتا ہوں
کیا میری بات کا یقین نہیں
کوئی بھی آپ سا حسین نہیں
بے جھجک دل میں تم چلے آؤ
اس مکاں میں کوئی مکین نہیں
آپ آئیں غریب خانے میں
سچ تو یہ ہے مجھے یقین نہیں
آپ کے روئے یاسمیں کی قسم
چاند بھی اس قدر حسین نہیں
گیسوؤں کو چہرے پر آپ نے بکھرا ہے
بادلوں کے سائے میں چاند کا بسیرا ہے
کیا عجب جو ایسے میں توڑ دے کوئی توبہ
جام بھی لبالب ہے ابر بھی گھنیرا ہے
تو بچائے جا دامن میں نہ باز آؤں گا
میرا عشق میرا ہے تیرا حسن تیرا ہے
تیری زلف سے دل کو یوں لگاؤ ہے جیسے
تیری زلف ناگن ہے میرا دل سپیرا ہے
ان کی زلفِ برہم میں عارضوں کو کیا دیکھوں
چاند پاس ہے لیکن دور تک اندھیرا ہے
ان دنوں مزاج اے دوست اس طرح ہے حسرت کا
دل میں غم زمانے کا لب پہ نام تیرا ہے