Ghame Hussain Hamesha Naya Nazar Aaya
Written by Janab Nazar Askari Mohani
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaغمِ حسین ہمیشہ نیا نظر آیا
یہ زخم کوئی بھی رت ہو ہرا نظر آیا
غمِ حسین ہمیشہ نیا نظر آیا
ہم اس کو کہتے ہیں مولائے کائنات کہ جو
نبی کسی کو کسی کو خدا نیا نظر آیا
غمِ حسین ہمیشہ نیا نظر آیا
جہاں بھی بیٹھ گئے مجلسِ حسین کو ہم
وہیں سے خلد کا ایک راستہ نظر آیا
غمِ حسین ہمیشہ نیا نظر آیا
ضرور بھاگتی فوجیں کے سر پر پاؤں تھے
لبِ فرات نہ ایک نقشِ پا نظر آیا
غمِ حسین ہمیشہ نیا نظر آیا
یہ تم نے تیر سے کیا ہنس کے کہہ دیا اصغر
نشانہ تم پہ، مرا حرملہ نظر آیا
غمِ حسین ہمیشہ نیا نظر آیا
تمام رات چراغِ ضمیر کی لو میں
سنوارا حر کے لیے جاگتا نظر آیا
غمِ حسین ہمیشہ نیا نظر آیا
بجھی جو آگ شاہِ کربلا کے خیموں کی
امیرِ شام کا چہرہ جلا نظر آیا
غمِ حسین ہمیشہ نیا نظر آیا
جو آسماں پہ شفق کی عبارتوں کا پیام
لہو سے لکھا ہوا کربلا نظر آیا
غمِ حسین ہمیشہ نیا نظر آیا
سلام اس پر جسے زیرِ خنجرِ قاتل
مقامِ سجدہِ شکرِ خدا نظر آیا
غمِ حسین ہمیشہ نیا نظر آیا
حسین اس کو عطا ہو انیس کا صدقہ
تیرے حضور سراپا دعا نظر آیا
غمِ حسین ہمیشہ نیا نظر آیا