Back to Collection

Habeeb e Khuda Ka Nazaara Karooñ Me

Written by Huzoor Mufti-e-Azam Hind Allama Mustafa Raza Khan Noori

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

حبیبِ خدا کا نظارہ کروں میں

دل و جاں ان پر نثار کروں میں

تیری کفشِ پا یوں سنوار کروں میں

کہ پلکوں سے اس کو بہارہ کروں میں

تیری رحمتیں عام ہیں پھر بھی پیارے

یہ صدماتِ فرقت سہارا کروں میں

मुझे अपनी رحمت سے تو اپنا کر لیں

मुझे अपनी رحمت سے تو اپنا کر لے

محض تیری رحمت سے تو اپنا کر لے

مجھے اپنی رحمت سے تو اپنا کر لے

سلاسل مصائب کے ابرو سے کاٹو

کہاں تک مصائب گوارہ کروں میں

خدا را اب آؤ کہ دم ہے لبوں پر

دمِ واپسی تو نظارہ کروں میں

تیرے نام پر سر کو قربان کر کے

تیرے سر سے صدقہ اتارا کروں میں

یہ اک جان کیا ہے اگر ہوں کروڑوں

تیرے نام پر سب کو وارا کروں میں

مجھے ہاتھ آئے اگر تاجِ شاہی

تیری کفشِ پا پر نثار کروں میں

تیرا ذکر لب پر، خدا دل کے اندر

یوں ہی زندگانی گزارا کروں میں

دمِ واپسی تک تیرے گیت گائوں

محمد محمد پکارا کروں میں

تیرے در کے ہوتے کہاں جاؤں پیارے

کہاں اپنا دامن پسارا کروں میں

میرا دین و ایماں فرشتے جو پوچھیں

تمہاری ہی جانب اشارہ کروں میں

خدا ایسی قوّت دے میرے قلم میں

کہ بد-مذہبوں کو سدھارا کروں میں

جو ہو قلب سونا تو یہ ہے سہاگا

تیری یاد سے دل نکھارا کروں میں

خدا ایک پر ہو تو اک پر محمد

اگر قلب اپنا دو پارہ کروں میں

خدا خیر سے لائے وہ دن بھی نوری

مدینے کی گلیاں بہارا کروں میں

صبا ہی سے نوری سلام اپنا کہہ دے

سوا اس کے کیا اور چارہ کروں میں