Hai Azim-Ush-Shan Wallah Mojza Meraj Ka
Written by Qadri Irfan
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaسرب لا مکاں سے طلب ہوئی
سوئے منتہیٰ وہ چلے نبی
کوئی حد ہے ان کے عروج کی
بلغ العلیٰ بکمالہٖ
معراجِ مصطفیٰ – مصطفیٰ مصطفیٰ
ہے عظیم الشان واللہ معجزہ معراج کا
منفرد سب سے نرالا معجزہ معراج کا
آسماں کون و مکاں میں بارشِ انوار ہے
نوری جلووں سے مزین راستہ معراج کا
ہے عظیم الشان واللہ معجزہ معراج کا
منفرد سب سے نرالا معجزہ معراج کا
کیسے ہو سکتا ہے ثانی آپ کا یا مصطفیٰ
ہاں کہ تو ہے! دیدار کا تحفہ ملا معراج میں
ہے عظیم الشان واللہ معجزہ معراج کا
منفرد سب سے نرالا معجزہ معراج का
رک گیا تھا ایک لمحے میں نظامِ کائنات
جس گھڑی جس شب ہوا تھا سلسلہ معراج کا
ہے عظیم الشان واللہ معجزہ معراج کا
منفرد سب سے نرالا معجزہ معراج کا
ساری خلقت کو دکھانا تھا نبی کا مرتبہ
پہلے والوں نے دیکھا یہ فلسفہ معراج کا
ہے عظیم الشان واللہ معجزہ معراج کا
منفرد سب سے نرالا معجزہ معراج کا
سارے نبیوں میں فقط ہے ایک ہستی آپکی
حق تعالیٰ سے جسے مژدہ ملا معراج کا
ہے عظیم الشان واللہ معجزہ معراج کا
منفرد سب سے نرالا معجزہ معراج کا
قادری عرفان ہر سو دھوم ہے معراج کی
محفلوں میں ہر جگہ ہے تذکرہ معراج کا
ہے عظیم الشان واللہ معجزہ معراج کا
منفرد سب سے نرالا معجزہ معراج کا