Hai Chati Aaj Khwaja Piya Ki
Written by Qari Rizwan
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaبزم ہے نائبِ مصطفیٰ کی
ہے چھٹی آج خواجہ پیا کی
ہر طرف مجمعِ اولیاء ہے
ہر بشر کے یہ وردِ زبان ہے
نور ہی نور کا ایک سماں ہے
بزم ہے نائبِ مصطفیٰ کی
اس دولہا کے علی باراتی
اس دولہا کے ولی باراتی
علی باراتی ولی باراتی
خواجہ عثمان بھی ہیں آئے
خواجہ قطب ہیں جھنڈا اٹھائے
بابا فرید بھی وجد میں آئے
نظام الدین اور صابر کہتے جائیں
ہے چھٹی آج خواجہ پیا کی
دھولے گنبد کی اب شان دیکھو
دھولے گنبد کی اب آن دیکھو
میرے خواجہ کی یہ شان دیکھو
هند کا جو ہے سلطان دیکھو
سب کے دل میں ہے ارمان دیکھو
دیکھنی ہے گلی مصطفیٰ کی
ہے چھٹی آج خواجہ پیا کی
دھولے گنبد کی اب آن دیکھو
میرے خواجہ کی یہ شان دیکھو
کوئی خالی ہاتھ نہ جائے
دامن بھر بھر کر لے جائے
روتا آئے ہنستا جائے
دیکھ عطاۓ خواجہ پھر وہ گائے
ہے چھٹی آج خواجہ پیا کی
اپنے رضوان پہ اتنا کرم ہو
سر تیرے آستانے پہ خم ہو
آنکھ بھی عشقِ احمد میں نم ہو
سانس جب تک چلے دم میں دم ہو
نعت پڑھتا رہے مصطفیٰ کی
ہے چھٹی آج خواجہ پیا کی