Back to Collection
Hai Paak Rutba Fikr Sey Uss Bey Niyaaz Ka
Written by Hazrat Allama Hasan Raza Khan Barelvi
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaہے پاک رتبہ فکر سے اس بے نیاز کا
کچھ دخل عقل کا ہے نہ کام امتیاز کا
لب بند اور دل میں وہ جلوے بھرے ہوئے
اللہ رے جگر تیرے آگاہ راز کا
غش آ گیا کلیم سے مشتاقِ دید کو
جلوہ بھی بے نیاز ہے اس بے نیاز کا
ہر شے سے عیاں میرے صانع کی صنعتیں
عالم سب آئینوں میں ہے آئینہ ساز کا
افلاک وارث سب تیرے فرماں پذیر ہیں
حاکم ہیں تو جہاں کے نشیب و فراز ہیں
اس بے کسی میں دل کو میرے ٹیک لگ گئی
شہر و سنا جو رحمتِ بیکس نواز کا
مانندِ شمع تیری طرف لو لگی رہے
دے لطف میری جان کو سوز و گداز کا
تو بے حساب بخش کہ ہیں بے حساب جرم
دیتا ہوں واسطہ تجھے شاہِ حجاز کا
بندے پہ تیرے نفسِ لعیں ہو گیا محیط
اللہ کر علاج میری حرص و آز کا
کیوں کر نہ میرے کام بنیں غیب سے حسن
بندہ بھی ہوں کیسے بڑے کار ساز کا