Back to Collection
Hai Pyari Zaat Hai Aur Naam Pyara Fakhre Azhar Ka
Written by Asad Iqbal Kalkattavi
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaہے پیاری ذات ہے اور نام پیارا فخرِ ازہر کا
بلندی پر ہمیشہ ہے ستارہ فخرِ ازہر کا
ارے او حاسدو لے لو ابھی بھی عقل کے ناخن
زبانِ غیر سے لگتا ہے نعرہ فخرِ ازہر کا
نگاہِ اعلیٰ حضرت میں اگر گرنے سے بچنا ہے
ابھی بھی وقت ہے لے لو سہارا فخرِ ازہر کا
حضورِ اسجدِ ملت کو دنیا دیکھ کر بولی
ہے پیارا اہل سنت کا دلارا فخرِ ازہر کا
ابھی تک پادری منہ کو چھپائے پھر رہا ہے کیوں
بھلا کیا منہ دکھائے وہ ہے مارا فخرِ ازہر کا
اسدؔ اقبال کے دل میں میرے مولا یہ حسرت ہے
وہ دیکھے خواب میں جلوہ دوبارہ فخرِ ازہر کا