Back to Collection
Hai Wo Noore Mubin Haq Ka Farmaan Hai
Written by Mohammad Fayyaz Misbahi
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaجس نے نازل کیا ذاتِ سبحان ہے
قلب پہ جس کے اترا وہ ذیشان ہے
ہے وہ نورِ مبیں حق کا فرمان ہے
ہاں وہ قرآن ہے ہاں وہ قرآن ہے
جس کا ہر لفظ “لا ریب” سے مستند
ہر اک آیت ہے حقانیت کی سند
ہر ورق میں ہدایت کا گلدان ہے
ہاں وہ قرآن ہے ہاں وہ قرآن ہے
شرک کی آگ اس سے بجھائی گئی
شمعِ ایمان ہر سو جلائی گئی
حق کی آواز ہے حق کا اعلان ہے
ہاں وہ قرآن ہے ہاں وہ قرآن ہے
سن کے مردہ دلوں کو تجلی ملی
بے قراروں کو بے حد تسلی ملی
اس کی شیریں بیانی کی کیا شان ہے
ہاں وہ قرآن ہے ہاں وہ قرآن ہے
دونوں عالم کی نعمت تلاوت میں ہے
روح کو دل کو راحت تلاوت میں ہے
پڑھنے والوں سے اللہ رضوان ہے
ہاں وہ قرآن ہے ہاں وہ قرآن ہے
تیرا فیاض قرآں کی خدمت کرے
عمر بھر یوں بیاں اس کی عظمت کرے
مدعا تجھ سے اے میرے رحمٰن ہے
ہاں وہ قرآن ہے ہاں وہ قرآن ہے