Back to Collection

Hai Ye Jo Kuch Bhi Jahaañ Ki Ronaq

Written by Maulana Jameel-Ur-Rahman Qadri

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

ہے یہ جو کچھ بھی جہاں کی رونق

یا نبی سب ہے تمہاری رونق

عرش و کرسی ہے تمہیں سے روشن

فرش پر بھی ہے تمہاری رونق

دیکھیں طیبہ کو تو رضواں کہہ دیں

ہم نے دیکھی نہیں ایسی رونق

خلد و افلاک مزین ہیں سبھی

پھر ہے طیبہ کی نرالی رونق

مسکرا دیجیے یا شاہ کہ ہو

دو جہاں میں ابھی دونی رونق

حور و غلماں ملک و جن و بشر

ہے یہ سب آپ کے دم کی رونق

تم نہیں تھے تو نہیں تھا کچھ بھی

تم نہ ہوتے تو نہ ہوتی رونق

میں ہوں محبوبِ خدا کا مداح

میری تربت پہ بھی ہوگی رونق

ایک دن چل کے جمیلِ رضوی

دیکھیے ان کی گلی کی رونق