Haqeeqat Mein Wo Lutf-E-Zindagi Paya Nahin Karte
Written by Mirza Hamid Husain Lakhnavi
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaحقیقت میں وہ لطفِ زندگی پایا نہیں کرتے
جو یادِ مصطفیٰ سے دل کو بہلایا نہیں کرتے۔
زبان پر شکوے، رنج و الم لایا نہیں کرتے
نبی کے نام لیوا غم سے گھبرایا نہیں کرتے۔
یہ دربارِ محمد ہے یہاں اپنوں کا کیا کہنا
یہاں سے ہاتھ خالی غیر بھی جایا نہیں کرتے۔
ارے او ناسمجھ، قربان ہو جا ان کے روضے پر
یہ لمحے زندگی میں بار بار آیا نہیں کرتے۔
یہ ہے دربارِ آقا کا، یہاں ملتا ہے بن مانگے
ارے نادان، یہاں دامن کو پھیلایا نہیں کرتے۔
مدینے جو بھی جاتا ہے، وہ جھولی بھر کے لاتا ہے
سخی داتا ہیں، خالی ہاتھ لوٹایا نہیں کرتے۔
محمد مصطفیٰ کے باغ کے سب پھول ایسے ہیں
جو بے پانی کے تر رہتے ہیں، مرجھایا نہیں کرتے۔
ندامت ساتھ لے کر حشر میں اے عاصیو جانا
سنا ہے شرم والوں کو وہ شرمایا نہیں کرتے۔
جو ان کے دامنِ رحمت سے وابستہ ہے اے حمید
کسی کے سامنے وہ ہاتھ پھیلایا نہیں کرتے۔
محمد مصطفیٰ کی شانِ رحمت تو ذرا دیکھو
ستم سیتے تو ہیں لیکن ستم ڈھایا نہیں کرتے۔
اگر ہو جذبۂ صادق تو اکثر ہم نے دیکھا ہے
وہ خود تشریف لے آتے ہیں، تڑپایا نہیں کرتے۔
جو ان کے دامنِ رحمت سے وابستہ ہیں اے حمید
کسی کے سامنے وہ ہاتھ پھیلایا نہیں کرتے۔
حقیقت میں وہ لطفِ زندگی پایا نہیں کرتے،
جو یادِ مصطفیٰ سے دل کو گرمایا نہیں کرتے۔