Har Dua Ko Falak Tak Rasayi Mile
Written by Hud Hud Allahabadi
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaہر دعا کو فلک تک رسائی ملے
مجھ گناہگار کو پارسائی ملے
تیری خاطر چلوں تیری خاطر رکوں
ہر قدم ہر عمل بے ریائی ملے
مجھ گناہگار کو پارسائی ملے
ہر دعا کو فلک تک رسائی ملے
مجھ گناہگار کو پارسائی ملے
پھر سے زندہ و آباد ہوگا اگر
آسماں سے جگر کو دوائی ملے
مجھ گناہگار کو پارسائی ملے
ہر دعا کو فلک تک رسائی ملے
مجھ گناہگار کو پارسائی ملے
چشمِ غافل پہ تقویٰ کا پہرا رہے
دل کو توحید کی روشنائی ملے
مجھ گناہگار کو پارسائی ملے
ہر دعا کو فلک تک رسائی ملے
مجھ گناہگار کو پارسائی ملے
ساری دنیا سے انجان ہو کر چلوں
میرے قدموں کو وہ آشنائی ملے
مجھ گناہگار کو پارسائی ملے
ہر دعا کو فلک تک رسائی ملے
مجھ گناہگار کو پارسائی ملے
ہر گھڑی دل میں یہ غم ہمیشہ رہے
ساری امت کو تیری گدائی ملے
مجھ گناہگار کو پارسائی ملے
ہر دعا کو فلک تک رسائی ملے
مجھ گناہگار کو پارسائی ملے
خیر والے سبھی میرے اعمال کا
کچھ یہاں، کچھ وہاں پر کمائی ملے
مجھ گناہگار کو پارسائی ملے
ہر دعا کو فلک تک رسائی ملے
مجھ گناہگار کو پارسائی ملے
فضل اور عافیت کا رہے معاملہ
روح کو جسم سے جب رہائی ملے
مجھ گناہگار کو پارسائی ملے
ہر دعا کو فلک تک رسائی ملے
مجھ گناہگار کو پارسائی ملے
اے خدا تیرے ہد ہد کی تجھ سے دعا
شوقِ پرواز کو رہنمائی ملے
مجھ گناہگار کو پارسائی ملے
ہر دعا کو فلک تک رسائی ملے
مجھ گناہگار کو پارسائی ملے