Back to Collection

Ik Nazar Mujh Pe Bhi Sultan Madine Wale

Written by Allama Abdul Sattar Niyazi

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

اک نظر مجھ پہ بھی سلطان مدینے والے

دونوں عالم کے نگہبان مدینے والے

وجہِ تسکین ہے آقا تیرا نامِ نامی

دو جہاں کی ہے تو ہی جان مدینے والے

مجھ پہ بھی نظرِ کرم اے میرے داتا کر دے

تیرا ہو کر ہوں پریشاں مدینے والے

دیکھ لوں میں بھی مدینے کی نورانی گلیاں

بس یہی ہے میرا ارماں مدینے والے

اس پہ واجب ہے شفاعت جو بھی در پر آیا

اللہ اللہ تیرا فرمان مدینے والے

لکھ دے لکھ دے میری قسمت میں مدینہ لکھ دے

ہے تیری ملک قلمدان مدینے والے

ہو نیازیؔ بھی کبھی تیرے مدینے حاضر

کر دے مشکل میری آساں مدینے والے