Jago Shab E Baraat Ibadat Ki Raat Hai
Written by Shakeel Sahab
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaجاگو شبِ برات، عبادت کی رات ہے
اللہ کے حبیب کے پیارے کی رات ہے
بڑوں کے واسطے یہ کرامت کی رات ہے
جاگو شبِ برات عبادت کی رات ہے
سجدے میں سر جھکاؤ، شفاعت کی رات ہے
جاگو شبِ برات، عبادت کی رات ہے
جاگو…….
نوری محفل پہ چادر تنی نور کی
نور پھیلا ہوا آج کی رات ہے
چاندنی میں ہیں ڈوبے ہوئے دو جہاں
کون جلوہ نما آج کی رات ہے
خدا کو یاد کرو – خدا کو یاد کرو
سن لے صدا مجبوروں کی، اے مالکِ جہاں
بھر دے جو مانگتے ہیں مرادوں سے جھولیاں
رہ جائے نہ مایوس کوئی آج سوالی
دامن کسی کا جائے نہ مولا میرے خالی
یہ رات کیا ہے آج زمانے کو بتا دے
صدقے میں محمد کے کوئی جلوہ دکھا دے
بندوں کو تحفہ بخشا ہے بندہ نواز نے
فرش پر دھوم ہے عرش پر دھوم ہے
بدنصیبی ہے اس کی جو محروم ہے
پھر ملے گی کس کو یہ کس کو معلوم ہے
عام لطفِ خدا ہے آج کی رات ہے
اس شب میں جس نے مانگا وہی اس کو مل گیا
اللہ نے مرادوں سے دامن کو بھر دیا
رحمت شبِ برات کو
خالی کوئی نہیں جائے گا اس شبِ برات میں
رحمت خدا کی پائے گا اس شبِ برات میں
ایمان تازہ ہوتا ہے اس شبِ برات میں
بخشی ہے مولا نے طاقت اس رات کو
بندوں پہ اپنے اس کی عنایت کی رات ہے
جاگو شبِ برات، عبادت کی رات ہے
جاگو…….