Back to Collection

Jamaal e Hazrat e Ahmad Raza

Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

تمہیں جس نے بھی دیکھا کہہ اٹھا احمد رضا تم ہو

جمالِ حضرتِ احمد رضا کا آئنہ تم ہو

نہیں حامد رضا ہم میں مگر وجہِ شکیبائی

خدا رکھے تمہیں زندہ میرے حامد نما تم ہو

تمھارے نام میں تم کو بزرگی کی سند حاصل

رضا وجہِ بزرگی ہے رضاِ مصطفیٰ تم ہو

تمھارے نام میں یوں ہیں رضا و مصطفیٰ دو جز

رضا والے یقیناً مصطفیٰ کے مصطفیٰ تم ہو

تمہاری رفعتوں کی ابتدا بھی پا نہیں سکتا

کہ افتادہ زمیں ہوں میں بلندی کا سماں تم ہو

حیات و موت وابستہ تمھارے دم سے ہیں دونوں

ہماری زندگی ہو اور دشمن کی قضا تم ہو

یہ نوری چہرہ یہ نوری اداءیں سب یہ کہتے ہیں

شبیہِ غوث ہو نوری میاں ہو اور رضا تم ہو

رضا جویانِ رب تھامے ہوئے ہیں اس لیے دامن

رضا سے کام پڑتا ہے رضائے کبریٰ تم ہو

جنابِ مفتیِ اعظم کے فیضانِ تجلّی سے

شبستانِ رضا میں خیر سے اختر رضا تم ہو