Back to Collection

Jashn E Milad E Mohammad Hai Manao Logo

Written by Tahir

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

جشنِ میلادِ محمد ہے مناؤ لوگو

مرحبا صلِّ علیٰ جھوم کے گاؤ لوگو

وقتِ مولود ستارے بھی امڈ کر آئے

تم بھی گھر بار چراغوں سے سجاؤ لوگو

قدسیوں نے بھی قطاروں سے سجایا ہے فلک

تم بھی گھر کوچہ گلی شہر سجاؤ لوگو

سر قدم اپنا بنا کے چلو طیبہ کی طرف

ان کے دربار میں قسمت سے جو جاؤ لوگو

محفلِ نعت میں بیٹھے ہو محبت سے اگر

چھوڑو شرمانا ذرا جھوم کے گاؤ لوگو

قصہۂ حور بھی اپنی جگہ پر اچھا

مجھ کو آقا کی کوئی بات بتاؤ لوگو

اتنا طاہر بھی سمجھ پایا ہے اب جا کے کہیں

جشن ہو آقا کا پھر دھوم مچاؤ لوگو