Back to Collection

Jis Ke Lab Par Ali Ali Hoga

Written by Unknown

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

جس کے لب پر علی علی ہوگا

اس کے دل میں نبی نبی ہوگا

صاف ظاہر ہے اس وسیلے سے

ایسا انسان جنتی ہوگا

پوچھ لو یہ حریمِ کعبہ سے

چاہے زمزم سے شہرِ طیبہ سے

جس کے دل میں حسن حسین نہیں

سر سے پا تک وہ دوزخی ہوگا

ایک مانگو تو سو عطا کر دے

اور بھری خلد تک ہبہ کر دے

جس کو کہتے ہیں قاسمِ نعمت

سوچو کس شان کا سخی ہوگا

شہرِ طیبہ کا جو فقیر ہوا

وہ امیروں کا بھی امیر ہوا

جس کی جھولی میں اک چونی ہے

وہ جہاں کا خراب پتی ہوگا

جس کے قبضے میں کل خدائی ہے

جس کا بستر تو اک چٹائی ہے

کعبہ قوسین جس کی منزل ہو

رب کا محبوب واقعی ہوگا

جس کی تعظیم میں فرشتے جھکیں

جس کی تکریم انبیاء بھی کریں

مقتدی جس کے انبیاء سارے

وہ تو نبیوں کا بھی نبی ہوگا

نام سے اپنے نیک نام بنو

غوثِ بغداد کے غلام بنو

جس کو نسبت ہے غوثِ اعظم سے

سلسلہ اس کا قادری ہوگا

سنتِ مصطفیٰ کا پیکر ہو

عشق و عرفان کا سمندر ہو

دیکھ کر جس کو یاد آئے خدا

وہ تو اللہ کا ولی ہوگا

اعلیٰ حضرت کا فیصلہ سن لو

اس کو موتی سمجھ کے تم چن لو

جو بھی میرے نبی کا دشن ہے

ایک نمبر کا دوزخی ہوگا

دل میں بغضِ نبی کا لاوا ہے

جس کا سجدہ بھی اک دکھاوا ہے

یہ منافق کی اک علامت ہے

اس کا ایمان اوپری ہوگا

زندگی کا سفر حضور کے نام

جس کی شام و سحر حضور کے نام

عمر گزری ہو جس کی طیبہ میں

اس کا ہر لمحہ قیمتی ہوگا

اہلِ سنت کا دل سے شیدا ہے

سب بزرگوں سے پیار کرتا ہے

جو رہے دور صلحِ کلی سے

وہ تو شیدائے ازہری ہوگا