Back to Collection

Jo Nabi Ki Aal Se Door Hai

Written by Shakeel Arfi

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

جو نبی کی آل سے دور ہے

وہ ضرورتوں کا غلام ہے

جو قریب ہے وہ غلام بھی

باخدا جہاں کا امام ہے

یہ نماز روزہ اذان سب

یہ حیات ہے تو حسینؑ سے

جسے ان کے نام سے بیر ہے

اسے دوست کہنا حرام ہے

میں فدائے آلِ رسول ہوں

کوئی پارسا ہے، ہوا کرے

اسے اپنے کام سے کام ہے

مجھے اپنے کام سے کام ہے

میں علیؑ کے در کا فقیر ہوں

میرے آگے کوئی امیر کیا

میری ٹھوکروں میں یزید ہے

میرے لب پہ ذکرِ امامؑ ہے

میرے دوستو میری شہرتیں

اسی کائنات میں بانٹ دو

میں غمِ حسینؑ میں مست ہوں

میرا ہر خوشی کو سلام ہے

یہ نبی کی آل ہے اس لیے

یہ علیؑ کے شیر ہیں اس لیے

جو خدا نے سب کو دیا نہیں

میرے پیر کا وہ مقام ہے