Back to Collection

Kab Gunaahon Se Kinaara Mein Karunga Ya Rab

Written by Ilyas Attar Qadri

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

کب گناہوں سے کنارہ میں کروں گا یا رب

تو معاف کر دے مولا تو معاف کر دے مولا

تو معاف کر دے مولا تو معاف کر دے مولا

میں بندا تیرا تو خالق میرا مولا میرے مولا

کب گناہوں سے کنارہ میں کروں گا یا رب

نیک کب اے میرے اللہ ! بنوں گا یا رب

کب گناہوں کے مرض سے میں شفا پاؤں گا

کب میں بیمار، مدینے کا بنوں گا یا رب

گر ترے پیارے کا جلوہ نہ رہا پیشِ نظر

سختیاں نزع کی کیوں کر میں سہوں گا یا رب

نزع کے وقت مجھے جلوۂ محبوب دکھا

تیرا کیا جائے گا میں شاد مروں گا یا رب

قبر میں گر نہ محمد کے نظارے ہوں گے

حشر تک کیسے میں پھر تنہا رہوں گا یا رب

ڈنک مچھر کا سہا جاتا نہیں، کیسے میں پھر

قبر میں بچھو کے ڈنک ! آہ سہوں گا یا رب

غم اندھیرے کا بھی وحشت کا بسیرا ہوگا

قبر میں کیسے اکیلا میں رہوں گا یا رب

گر کفن پھاڑ کے سانپوں نے جمایا قبضہ

ہائے بربادی ! کہاں جا کے چھپوں گا یا رب

قبر محبوب کے جلوؤں سے بسا دے مالک

یہ کرم کر دے تو میں شاد رہوں گا یا رب

گر تو ناراض ہوا میری ہلاکت ہوگی

ہائے ! میں نار جہنم میں جلوں گا یا رب

عفو کر اور سدا کے لیے راضی ہو جا

گر کرم کر دے تو جنت میں رہوں گا یا رب

اذن سے تیرے سرِ حشر کہیں کاش ! حضور

ساتھ عطّار کو جنت میں رکھوں گا یا رب