Back to Collection

Kaisi Purnoor He Jannat

Written by Huzoor Mufti-e-Azam Hind Allama Mustafa Raza Khan Noori

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

کون ایسا ہے جسے خیرِ وریٰ نے نہ دیا

کوئی ایسا بھی ہے کیا جس کو خدا نے نہ دیا

آپ کے دین کا منکر ہے نرا ناشکرا

کوئی کافر ہی کہے گا کہ خدا نے نہ دیا

جس کو تم نے دیا اللہ نے اس کو بخشا

جس کو تم نے نہ دیا اس کو خدا نے نہ دیا

آپ کے رب نے دیا آپ کو فضلِ کلی

وہ دیا تم کو جو اوروں کو خدا نے نہ دیا

وہ فضائل تمہیں بخشے ہیں خدا نے جن کا

آپ کے غیر میں امکان بھی آنے نہ دیا

مثل ممکن ہی نہیں ہے ترا اے لاثانی

وہم نے بھی تو ترا مثل سمانے نہ دیا

آپ کا جوڑا کا آئے، تو کہاں سے آئے

جب وجود اس کو، شہِ ارض و سماں نے نہ دیا

آدم و نوح، براہیم، کلیم و عیسیٰ

ان کو سب کو ملا کیا ربِ اولیٰ نے نہ دیا

باوجود اسکے تمہیں جو ملا، ان کو نہ ملا

آپ کا رتبہ کسی کو بھی، خدا نے نہ دیا

سب مطالب میرے بر آئے، کرم سے انکے

کوئی مطلب بھی میرے دل کا برآنے نہ دیا

کیسی پرنور ہے جنت کی، فضا اے نوری

پھر بھی طیبہ کا مزہ، اس کی فضا نے نہ دیا