Back to Collection

Kamil Hai Jo Azal Se

Written by Maulana Hasan Raza Khan Barelvi

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

کامل ہے جو ازل سے وہ ہے کمال تیرا

باقی ہے جو آباد تک وہ ہے جلال تیرا

کامل ہے جو ازل سے وہ ہے کمال تیرا

ہے عارفوں کو حیرت اور منکروں کو سکتہ

ہر دل پہ چھا رہا ہے رعب و جلال تیرا

کامل ہے جو ازل سے وہ ہے کمال تیرا

باقی ہے جو آباد تک وہ ہے جلال تیرا

کامل ہے جو ازل سے وہ ہے کمال تیرا

گو حکم تیرے لاکھوں یاں ٹالتے رہے ہیں

لیکن ٹلانا ہرگز دل سے خیال تیرا

کامل ہے جو ازل سے وہ ہے کمال تیرا

باقی ہے جو آباد تک وہ ہے جلال تیرا

کامل ہے جو ازل سے وہ ہے کمال تیرا

ان کی نظر میں شوکت جچتی نہیں کسی کی

آنکھوں میں بس رہا ہے جن کے جمال تیرا

کامل ہے جو ازل سے وہ ہے کمال تیرا

باقی ہے جو آباد تک وہ ہے جلال تیرا

کامل ہے جو ازل سے وہ ہے کمال تیرا