Back to Collection
Kehti Hai Phoolon Ki Rida
Written by Allama Nisar Ali Ujagar
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaکہتی ہے یہ پھولوں کی ردا
اللہُ اللہ
اشجار کے پتوں نے کہا
اللہُ اللہ
بادل نے آسمان پہ لکھا
اللہُ اللہ
پربت کی قطاروں کی ندا
اللہُ اللہ
ہو سورۂ یٰسین کہ ہو سورۂ رحمٰن
قرآن کے لفظوں کی صدا
اللہُ اللہ
کرتا ہے ثنا تیری برستا ہوا پانی
دریا بھی ہے مصروفِ ثنا
اللہُ اللہ
خوشبو کرن دھنک اور کہکشاں
ذاکر ہیں تیرے ارض و سما
اللہُ اللہ
شبنم گری جو پھولوں پہ پڑھتی ہوئی ثنا
بلبل نے دیکھ کر یہ کہا
اللہُ اللہ
جب نزع کے عالم میں ہو مولا یہ اجاگر
وردِ زباں ہو ذکر تیرا
اللہُ اللہ