Back to Collection

Khaak Sooraj Se Andheron Ka Izaala Hoga

Written by Khalid

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

خاک سورج سے اندھیروں کا ازالہ ہوگا

آپ آئے تو میرے گھر میں اجالا ہوگا

حشر میں ان کا ہر اک چاہنے والا ہوگا

میرے سرکار کا عالم ہی نرالا ہوگا

عشقِ سرکار کی اک شمع جلالو دل میں

بعد مرنے کے لحد میں بھی اجالا ہوگا

جب بھی مانگو تو وسیلے سے انہی کے مانگو

اس وسیلے سے کرم اور دو بالا ہوگا

حشر میں ہوگا وہ سرکار کے جھنڈے کے تلے

میری سرکار کا جو چاہنے والا ہوگا

حشر میں اس کو بھی سینے سے لگائیں گے حضور

جس گنہگار کو ہر ایک نے ٹالا ہوگا

صلۂ نعتِ نبی پاؤں گا جس دن خالد

وہ کرم دیکھنا تم دیکھنے والا ہوگا